نئی دہلی،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ابھی تک ہنگامہ خیز رہا ہے۔پیر کو اسپیکر پر کاغذ اچھالنے کے لئے سمترا مہاجن نے 6کانگریسی ممبران پارلیمنٹ کو لوک سبھا سے معطل کر دیا تھا۔منگل کوپارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں پی ایم مودی بھی حصہ لینے پہنچے۔بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے ممبران پارلیمنٹ کی کلاس لی۔پی ایم مودی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو راجیہ سبھا میں موجود رہا کریں، کئی بار مطلوبہ تعداد پورا نہ ہونے کی وجہ سے لنچ کے بعد ایوان شروع ہونے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ایم پی لنچ کے بعد ایوان میں نہیں آتے، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ممبران پارلیمنٹ کے کم ہونے سے بل پاس نہیں ہو پاتے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ ایوان میں غیر موجودگی میں برداشت نہیں کروں گا۔بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اننت کمار نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے خطاب کیا، وزیر اعظم نے 70سال کی آزادی کے سالگرہ کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ 9اگست سے 15اگست تک پروگرام کئے جائیں گے، 15سے 30اگست تک قرارداد خط اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے 5سال میں ہر علاقے میں جو بھی پروگرام کئے جایگے، اس کے بارے میں لوگوں کو بتایا جائے گا۔اننت کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ 1857میں پہلی آزادی ملی تھی، 1942میں ایک مقام حاصل ہوا تھا،1947سے 2017تک ہندوستان نے اونچائی حاصل کی۔2022تک ہندوستان ایک طاقت بن کر ابھر کر سامنے آئے۔